ہندوستان نے جنوبی افریقہ کو 299 رن کا ہدف دیا، شیفالی اور دیپتی کی نصف سنچریاں

AhmadJunaidJ&K News urduNovember 2, 2025367 Views


نوی ممبئی کے ڈی وائی پاٹل اسپورٹس اکیڈمی میں کھیلے جانے والے آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں ہندوستانی خواتین ٹیم نے پہلے بیٹنگ کر کے جنوبی افریقہ کے سامنے 299 رن کا ہدف رکھ دیا۔ ہندوستان نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹ کے نقصان پر 298 رن بنائے جس میں شیفالی ورما اور دیپتی شرما کی نصف سنچریوں کا اہم تعاون رہا۔

ٹاس جنوبی افریقہ نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا، مگر ہندوستانی اوپنرز نے میچ کی شروعات سے حریفوں پر دباؤ ڈال دیا۔ اسمرتی مندھانا اور شیفالی ورما نے پہلے وکٹ کے لیے مضبوط آغاز کرتے ہوئے 17.4 اوور میں 104 رن کی شراکت قائم کی، جس نے ٹیم کو بڑے اسکور کی بنیاد دی۔ اسمرتی نے 58 گیندوں پر 45 رن بنائے اور وہ پہلی وکٹ کے طور پر آوٹ ہوئیں۔ شیفالی نے جمائمہ روڈریگز (23 رنز) کے ساتھ دوسرے وکٹ کے لیے 62 رن کی شراکت کی اور 78 گیندوں پر 2 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 87 رن کی زبردست اننگز کھیلی۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...