
عالمی ادارے کی رپورٹ کے مطابق امیر اور غریب ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کو کم کرنے کے لیے عالمی مالیاتی اداروں میں گزشتہ سال بڑی اصلاحات پر اتفاق کیا گیا تھا۔ تاہم ان تاریخی فیصلوں پر عمل درآمد نے ہونے کی وجہ سے امیر قومیں مضبوط ہوتی جارہی ہیں جب کہ غریب ممالک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔ اقوام متحدہ میں اقتصادی اور سماجی امور کے انڈر سیکرٹری جنرل لی جونہوا نے کہا کہ غریب ممالک کو ترقی کے لیے دی جانے والی مدد میں سب سے بڑی 59 فیصد گراوٹ امریکہ کی طرف سے ہوئی ہے۔





