ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی موت کے بعد پوری دنیا میں موجودہ شیعہ طبقہ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ ایران خامنہ ای کی موت کا بدلہ لینے کے لیے امریکہ و اسرائیل کے خلاف جوابی حملہ جاری رکھے ہوئے اور فی الحال جنگ ختم ہونے کے آثار بھی دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ اس درمیان ہندوستان میں شیعہ طبقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید کے دن نئے کپڑے نہیں پہنیں گے، بلکہ پرانے کپڑوں میں ہی عید کی نماز ادا کریں گے۔ یعنی عید کے دن ہندوستان میں خامنہ کی موت کا غم شدت کے ساتھ دیکھنے کو ملے گا۔
موصولہ اطلاع کے مطابق شیعہ طبقہ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ عید کے موقع پر خوشیاں نہیں منائیں گے۔ وہ پرانے کپڑوں میں عیدگاہ جائیں گے اور اس دوران بازو پر سیاہ پٹی بھی باندھیں گے۔ انجمن تنظیم العزا کے سکریٹری سید نادر عباس نقوی کے مطابق شیعہ مذہبی پیشوا مولانا کلب جواد نے اپیل کی ہے کہ علی خامنہ کے انتقال پر اس بار عید کی روایتی خوشیاں نہیں منائی جائیں گی۔ لوگ صرف عید کی نماز ادا کریں گے۔ نادر عباس نے یہ بھی بتایا کہ شیعہ طبقہ جب پرانے کپڑوں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لیے مسجد جائے گا تو بازو پر سیاہ پٹی باندھے گا، اس طرح خامنہ ای کو خراج عقیدت پیش کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ ہندوستان میں عید کا تہوار 20 یا 21 مارچ کو منایا جائے گا۔ اس سے عین قبل مولانا کلب جواد کے ذریعہ عید سے متعلق کی گئی خصوصی اپیل کا اثر واضح طور پر دیکھنے کو مل سکتا ہے۔ شاہ جمال کربلا کے متولی مختار زیدی کا بھی کہنا ہے کہ یہ فیصلہ غم کو ظاہر کرنے کے مقصد سے لیا گیا ہے۔ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آنے والے کچھ دنوں میں شیعہ طبقہ سے جڑی تنظیموں اور سرکردہ شخصیات کا بیان بھی اس معاملے میں سامنے آ سکتا ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔


































