
بتایا جارہا ہے کہ امریکی فضائی حملے میں نشانہ بنایا گیا ایرانی طیارہ یکم اپریل کو ہندوستان کی راجدھانی نئی دہلی پہنچنے والا تھا۔ ہندوستان نے 18 مارچ کو ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی کے ذریعے طبی سامان کی پہلی کھیپ ایران کو بھیجی تھی۔ اس سلسلے میں نئی دہلی میں واقع ایرانی سفارت خانے کی جانب سے امداد کے لیے ہندوستان کے لوگوں کا شکریہ ادا کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے اب تک ہندوستان کے کئی شہروں میں لوگ امریکہ اور اسرائیل کے ذریعہ مسلط کردہ جنگ سے متاثر ایرانی عوام کی مدد کے لیے امدادی رقم اور سامان عطیہ کر رہے ہیں۔






