بہرحال، نمیشا پریا کی پھانسی کی تاریخ فی الحال صرف ملتوی ہوئی ہے،پھانسی پر روک نہیں لگائی گئی ہے۔ یعنی اب بھی خطرہ برقرار ہے۔ ہندوستان کے افسران اور مفتی اعظم لگاتار یمن میں طلال عبدو کے کنبہ کو منانے میں مصروف ہیں۔ نمیشا کے کنبہ نے طلال کے کنبہ کو ایک ملین ڈالر (تقریباً 8.5 کروڑ روپے) دینے کی پیش کش کی ہے۔ حالانکہ خون بہا کے لیے راضی ہونا یا نہ ہونا، یہ فیصلہ طلال کے کنبہ کو ہی کرنا ہے۔ طلال کا کنبہ اگر صاف انکار کر دیتا ہے تو پھر کوئی متبادل نہیں بچے گا، یعنی نمیشا کو تختۂ دار پر چڑھا دیا جائے گا۔