
واضح رہے کہ 2019 تک فوج کے جوان کسی بھی سوشل میڈیا گروپ کا حصہ نہیں بن سکتے تھے۔ 2020 میں قوانین کو مزید سخت کیا گیا اور فوجیوں کو فیس بک اور انسٹاگرام سمیت 89 موبائل ایپس کو ڈیلیٹ کرنے کے احکامات دیئے گئے تھے۔ حالانکہ اس کے باوجود فوج نے کچھ پلیٹ فارمز جیسے فیس بُک، یوٹیوب، ایکس، لنکڈ ان، کوورا، ٹیلیگرام اور واٹس ایپ کے محدود استعمال کی اجازت دی تھی۔






