
شنکراچاریہ سوامی اوی مکتیشورانندنے اتواریعنی 18 جنوری کو دعویٰ کیا کہ ریاستی انتظامیہ نے انہیں پریاگ راج ماگھ میلے کے دوران مونی اماوسیہ کے موقع پر سنگم ناک کی طرف جانے سے روک دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس والوں نے انہیں درمیان میں اس وقت روکا جب وہ سنگم گھاٹ جارہے تھے۔ شنکراچاریہ کے مطابق، ان کی پالکی کو درمیان میں روک دیا گیا تھا کیونکہ سینئر پولیس افسران نے مبینہ طور پر ان کے شاگردوں کے ساتھ دھکا مکی اور بدتمیزی کی۔





