’ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں، حکومت کو جھکنا ہی پڑے گا‘، کانگریس کا عزم

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 11, 2026367 Views


کانگریس نے ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے تحت آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، گوا، بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، چھتیس گڑھ، سکم وغیرہ میں مودی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>منریگا بچاؤ سنگرام</p></div><div class="paragraphs"><p>منریگا بچاؤ سنگرام</p></div>

i

user

’’منریگا کوئی معمولی منصوبہ نہیں ہے۔ اس سے گاؤں میں لوگوں کو اپنے ہی علاقہ میں کام ملتا ہے اور لوگ ہجرت کرنے سے بچ جاتے ہیں۔ لیکن غریب مخالف مودی حکومت اسے برباد کر رہی ہے۔ اس سے مہاتما گاندھی جی کا نام تک ہٹا دیا گیا ہے۔‘‘ یہ بیان کانگریس نے آج اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر جاری کیا ہے، جو کہ ’منریگا‘ میں بدلاؤ کیے جانے کے خلاف ملک گیر سطح پر مہم چلا رہی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر مختلف ریاستوں میں مودی حکومت کے ذریعہ لائے گئے ’جی رام جی‘ قانون کے خلاف ہوئے مظاہرے کی تصویریں بھی جاری کی ہیں، جن میں لوگوں کی زبردست بھیڑ دیکھی جا سکتی ہے۔

کانگریس نے آج ’منریگا بچاؤ سنگرام‘ کے تحت آندھرا پردیش، تمل ناڈو، ہماچل پردیش، مغربی بنگال، راجستھان، گوا، بہار، جھارکھنڈ، پنجاب، چھتیس گڑھ، سکم وغیرہ ریاستوں میں مودی حکومت کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ’منریگا‘ میں کی گئی تبدیلیوں کو واپس لیا جائے۔ کانگریس نے چھتیس گڑھ میں کیے گئے احتجاجی مظاہرہ کی کچھ تصویریں شیئر کرتے ہوئے عزم ظاہر کیا ہے کہ ’’ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں۔ حکومت کو جھکنا ہی پڑے گا، مزدوروں کے حقوق لوٹانے ہی پڑیں گے۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...