’ہمیں یہ بھی نہیں پتہ کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں‘، خوشبو کے لیے روس میں لاپتہ بھائی کی تلاش ہوئی مشکل

AhmadJunaidJ&K News urduJune 27, 2025359 Views


روسی میں لاپتہ مندیپ کے بھائی جگدیپ نے کہا کہ ’’میری ماں مجھ سے امید لگاتی ہے کہ میرا بیٹا اپنے بھائی کو تلاش کر کے واپس لے آئے گا، لیکن موجودہ حکومت ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>اپنا درد بیان کرتی ہوئی خوشبو، ویڈیو گریب</p></div><div class="paragraphs"><p>اپنا درد بیان کرتی ہوئی خوشبو، ویڈیو گریب</p></div>

اپنا درد بیان کرتی ہوئی خوشبو، ویڈیو گریب

user

ہندوستان کے کئی نوجوان روس میں لاپتہ بتائے جا رہے ہیں، اور ان کے اہل خانہ ان کی تلاش و جستجو میں پریشان حال ہیں۔ اس تعلق سے کانگریس نے 27 جون کو ایک پریس کانفرنس کی، جس میں 2 متاثرہ کنبوں سے خوشبو یادو اور جگدیپ کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ خوشبو اور جگدیپ دونوں ہی اپنے اپنے بھائی کی تلاش مہینوں سے کر رہے ہیں، لیکن کوئی پتہ نہیں چل پا رہا۔ اس بارے میں دونوں نے ہی کئی وزارتوں کے چکر کاٹے، لیکن کوئی خاطر خواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔ کانگریس لیڈر امرندر سنگھ راجہ وڈنگ نے آج ان دونوں کے ساتھ پریس کانفرنس میں حکومت سے گزارش کی کہ وہ روس میں سبھی لاپتہ ہندوستانیوں کی تلاش کرے، تاکہ متاثرہ کنبوں کو راحت ملے۔

پریس کانفرنس میں خوشبو یادو نے بتایا کہ ان کے بھائی کا نام جوگیندر یادو ہے، جن سے رابطہ ہوئے کئی مہینے گزر چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمارے گھر والے بہت پریشان ہیں۔ تقریباً ایک سال سے میں نے اپنے بھائی سے بات نہیں کی ہے۔ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ وہ زندہ ہیں یا نہیں۔‘‘ وہ مزید کہتی ہیں کہ ’’میں وزیر اعظم اور وزارت خارجہ سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ میرے بھائی کو تلاش کرنے میں مدد کریں۔‘‘ خوشبو جب یہ بیان دے رہی تھیں، تو ان کی آواز میں ان کا درد جھلک رہا تھا، وہ انتہائی جذباتی نظر آ رہی تھیں۔

کچھ اسی طرح کا معاملہ جگدیپ نے بھی بیان کیا، جنھیں اپنے بھائی مندیپ کی کوئی خبر نہیں مل رہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ’’گزشتہ ڈیڑھ سالوں میں اپنے بھائی مندیپ کو تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہوں، لیکن ہماری کوئی مدد نہیں کر رہا ہے۔ ہمیں ہر بار بس یہی یقین دلایا جاتا ہے کہ ہم تلاش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن کچھ نہیں ہوتا۔‘‘ وہ کہتے ہیں کہ ’’مجھے سمجھ نہیں آ رہا ہے کہ ان کو تلاش کرنے میں اتنا وقت کیوں لگ رہا ہے؟ اگر ہم روس سے اسلحہ لے سکتے ہیں تو کیا اپنے لوگوں کو وہاں سے واپس نہیں لا سکتے؟ کیا ہمارے وزیر اعظم اتنے قابل نہیں ہیں؟‘‘

جگدیپ نے اپنی ماں کا درد بھی میڈیا کے سامنے بیان کیا۔ انھوں نے کہا کہ ’’جب میں اپنے بھائی کو تلاش کرنے کے لیے نکلتا ہوں تو گھر پر یہ دلاسہ دے کر نکلتا ہوں کہ اپنے بھائی کی کوئی خبر لے کر آؤں گا۔ میری ماں مجھ سے امید لگاتی ہے کہ میرا بیٹا اپنے بھائی کو تلاش کر کے واپس لے آئے گا، لیکن موجودہ حکومت ہماری مدد کرنے کو تیار نہیں ہے۔‘‘ وہ مزید کہتے ہیں کہ ’’میں حکومت سے گزارش کرتا ہوں کہ ہماری مدد کریں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...