مانسون کی اس قدرتی آفت کا سب سے زیادہ اثر ضلع منڈی پر پڑا ہے، جہاں اب تک 17 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور تقریباً 30 افراد لاپتہ ہیں۔ منڈی کے تھوناگ اور بگسایڈ علاقوں میں شدید نقصان ہوا ہے، جو سابق وزیراعلیٰ و اپوزیشن لیڈر جے رام ٹھاکر کے اسمبلی حلقے میں آتے ہیں۔ اس کے علاوہ کرسوگ اور دھرم پور میں بھی املاک کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔
دیگر اضلاع میں بھی جانی و مالی نقصان کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔ ضلع کانگڑا میں 13، بلاسپور اور چمبا میں 6، شملہ میں 5، کلّو میں 4، اونا میں 4، ہمیرپور اور سولن میں 2-2، کِنّور اور سرمور میں ایک ایک، جبکہ لاہول اسپیتی میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔ مجموعی طور پر 109 افراد زخمی ہوئے ہیں جن کا مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔