ہماچل پردیش میں مانسون کا قہر جاری ہے، مسلسل ہو رہی بارش اور لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے اب تک 230 سڑکیں بند ہیں۔ ان میں منڈی ضلع کی 121، کلو کی 23 اور سرمور ضلع کی 13 سڑکیں بند ہیں۔ بجلی کی تقسیم کے 81 ٹرانسفارمر اور 61 واٹرسپلائی کی سہولیات متاثر ہیں۔ محکمۂ موسمیات نے آئندہ 3 دنوں کے لیے ریاست کے مختلف حصوں میں میں شدید بارش کا اورنج اور یلو الرٹ جاری کیا ہے۔
مانسون کی وجہ سے ریاست میں اب تک 116 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، ان میں سے 68 اموات براہ راست مانسون کی بارش کی وجہ سے پیش آنے آلی آفت کی وجہ سے ہوئی ہے۔ جبکہ 48 لوگوں کی موت بارش سے متعلق دیگر واقعات کی وجہ سے ہوئی ہیں، جن میں خراب موسم اور مرئیت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ ایس ای او سی نے بتایا کہ تقریباً 199 لوگ زخمی ہوئے ہیں جبکہ 35 لاپتہ ہیں۔
منڈی، کانگڑا اور کُلو اضلاع مانسون کے قہر سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بنیادی ڈھانچوں اور نقصان کے لحاظ سے ان اضلاع میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی ہے۔ صرف 19 جولائی کو منڈی میں 153 اور کلو میں 39 سڑکیں بند ہیں۔ سرمور میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہیونا کے قریب این ایچ-707 کو بند کر دیا گیا ہے۔ انتظامیہ مسلسل ان خدمات کو بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ساتھ ہی تباہ شدہ ڈھانچوں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ہماچل پردیش میں رواں مانسون میں 31 بار اچانک سیلاب، 22 بادل پھٹنے اور 19 لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات پیش آئے اور ریاست کو 1220 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ انتظامیہ نے لوگوں سے محتاط رہنے کی اپیل کی ہے۔ ساتھ ہی ندی اور دیگر آبی ذارئع کے پاس جانے سے اجتناب کرنے کو کہا گیا ہے۔ این ڈی آر ایف و ایس ڈی آر ایف اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے راحت و بچاؤ کا کام جاری ہے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔