ہماچل پردیش میں آفت متاثرین کو گھر بنانے کے لیے ملیں گے 7 لاکھ، وزیر اعلیٰ سکھو نے متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 10, 2025358 Views


وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے شدید بارش کے درمیان منڈی ضلع کے سراج پہنچ کر تباہی کا منظر دیکھا۔ انہوں نے بگسیاڑ راحت کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ان کے مسائل سنے۔

<div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ سکھو آفت متاثرہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب/یو ٹیوب</p></div><div class="paragraphs"><p>وزیر اعلیٰ سکھو آفت متاثرہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب/یو ٹیوب</p></div>

وزیر اعلیٰ سکھو آفت متاثرہ لوگوں سے بات چیت کرتے ہوئے۔ ویڈیو گریب/یو ٹیوب

user

ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ سکھوندر سنگھ سکھو نے شدید بارش کے درمیان منڈی ضلع کے سراج پہنچ کر تباہی کا منظر دیکھا۔ انہوں نے سراج اسمبلی حلقہ میں حالیہ قدرتی آفت سے سب سے زیادہ متاثر علاقوں کا دورہ کرکے متاثرین کو ہرممکن مدد کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے بگسیاڑ راحت کیمپ کا معائنہ کرتے ہوئے متاثرہ کنبوں کے ساتھ کھانا کھایا اور ان کے مسائل سنے۔ انہوں نے بگسیاڑ کے علاوہ تھوناگ، تھوناڈی، لامبا تھاچ، جرول، پانڈو شیلا، کُتھاہ اور جنجیہلی علاقوں کا دورہ کیا اور لوگوں کا درد سن کر انہیں ہرممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔

وزیر اعلیٰ سکھو نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں کے گھر آفت میں پوری طرح تباہ ہو گئے ہیں ان کی تعمیر نو کے لیے ریاستی حکومت ہر کنبہ کو 7 لاکھ روپے کی امدادی رقم فراہم کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں اچھی طرح جانتا ہوں کہ ہماچل میں گھر بنانا کتنا مشکل ہوتا ہے۔ اس لیے ریاستی حکومت پوری مضبوطی سے متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔

اس کے ساتھ ہی وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن لوگوں کی نجی زمین آفت میں بہہ گئی ہے یا برباد ہو گئی ہے، انہیں بدلے میں جہاں ممکن ہوگا وہاں پر زمین فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ جنگلاتی زمین پر آبادکاری کے لیے مرکزی حکومت کی اجازت ضروری ہے اور اس کے لیے ریاستی حکومت مرکز کو تجویز بھیجے گی۔ انہوں نے ہماچل پردیش کے بی جے پی اراکین پارلیمنٹ سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے میں مرکز سے اجازت دلوانے میں تعاون کریں۔

وزیر اعلیٰ سکھو نے کہا کہ سراج اسمبلی حلقہ میں راحت اوربچاؤ کام جنگی سطح پر جاری ہے۔ محکمہ تعمیرات عامہ کی تقریباً 50 جے سی بی مشینیں اور بھاری مشینری بند سڑکوں کو کھولنے میں لگی ہوئی ہیں۔ جب تک سڑکیں پوری طرح سے بحال نہیں ہو جاتیں، راحت اشیاء پہنچانا چیلنج بنا رہے گا۔

سکھو نے کہا کہ ریاستی حکومت کی طرف سے اب تک منڈی ضلع میں 2657 راشن کٹ، 3603 ترپال تقسیم کیے جا چکے ہیں اور 17 راحت کیمپ بنائے گئے ہیں جن میں 677 لوگ ٹھہرے ہوئے ہیں۔ ایک سرکاری ترجمان کے مطابق منڈی ضلع کے سب سے زیادہ متاثر سراج علاقے میں قدرتی آفت سے اب تک 15 لوگوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 27 لوگ لاپتہ ہیں۔ 1184 گھر، 710 گئو شالائیں، 201 دکانیں متاثر ہوئی ہیں اور 780 مویشی کی موت ہوئی ہے۔ اب تک 290 لوگوں کو محفوظ طور پر ریسکیو کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے تھوناگ، کرسوگ اور گوہر سب ڈویژنوں میں راحت کاموں کے لیے 177 پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا ہے۔ واضح رہے کہ منڈی ضلع کے مختلف علاقوں میں 30 جون کی رات 12 بادل پھٹنے سے بھاری تباہی ہوئی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...