امریکہ کی جانب سے ہندوستان پر عائد کیے گئے 50 فیصد ٹیرف پر اویسی نے کہا کہ ’’امریکی صدر کو یہ طے کرنا ہوگا کہ وہ اس ملک کے ساتھ تجارت کریں گے، جہاں دہشت گردی ایک تجارت ہے یا ہندوستان کے ساتھ جو ان کا اسٹریٹجک اتحادی رہا ہے۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ’’ٹرمپ کون ہوتے ہیں یہ کہنے والے کہ ہمیں تیل نہیں خریدنا چاہیے۔ نریندر مودی کی جانب سے ایک سخت بیان آنا چاہیے تھا، لیکن وزارت خارجہ کی جانب سے صرف ایک بیان آیا۔‘‘