تلنگانہ کے سنگاریڈی ضلع کے پٹن چیرو منڈل کے پاشا مائلارم علاقے میں واقع سگاچی انڈسٹری میں پیش آئے مہلک دھماکے کے بعد ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 44 ہو گئی ہے۔ یو این آئی اردو کے مطابق، حادثے کے کئی روز بعد بھی 8 مزدوروں کی لاشیں تاحال برآمد نہیں ہو سکی ہیں، جس سے ان کے اہل خانہ شدید اضطراب کا شکار ہیں۔
ضلع کلکٹر نے بدھ کو میڈیا کو بتایا کہ حادثے میں اب تک 44 افراد کی موت کی تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ 14 افراد مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں کئی کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آٹھ افراد کی شناخت اب تک ممکن نہیں ہو سکی کیونکہ ان کے ایسے جسمانی شواہد دستیاب نہیں ہوئے جن سے ان کی شناخت ہو سکے۔