ضلع انتظامیہ کے مطابق جمعہ کو اسپتال میں زیرِ علاج 45 سالہ نریندر سنگھ پرمار کی موت واقع ہو گئی، جس کے بعد ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 19 تک پہنچ گئی ہے۔ وڈودرا کے کلکٹر انیل دھامیلیا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ’’ہم نے پہلے دن 12 لاشیں برآمد کی تھیں، دوسرے دن مزید 6 لاشیں نکالی گئیں اور آج ایک زخمی اسپتال میں دم توڑ گیا ہے۔‘‘
کلکٹر نے مزید بتایا کہ کچھ لاشیں ابھی تک ایک کنکریٹ سلیب کے نیچے دبی ہوئی ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ٹرک بھی ملبے میں پھنسا ہوا ہے اور اس کا ڈرائیور تاحال لاپتہ ہے۔