ہلاکتوں اور پھانسیوں سے متعلق ٹرمپ کے دعوے، تہران کی تردید، امریکی فوجی کارروائی پر غیر یقینی برقرار

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 15, 2026361 Views


اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق، وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ انہیں ’دوسری جانب کے انتہائی اہم ذرائع‘ سے یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ قتل و غارت بند ہو چکی ہے اور پھانسیاں بھی نہیں دی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج بڑی تعداد میں پھانسیوں کا خدشہ تھا، مگر اب ایسا نہیں ہوگا، تاہم امریکہ ان دعوؤں کی تصدیق کرے گا۔

اوول آفس میں ایک سوال کے جواب میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے امکانات پر ابھی حتمی بات نہیں کی جا سکتی اور امریکہ حالات کا مشاہدہ کرے گا۔ بعد ازاں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایک امریکی ٹیلی وژن انٹرویو میں کہا کہ آج یا کل کسی کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے اسرائیل پر تشدد کو ہوا دینے کا الزام لگایا، تاہم اس کے ثبوت فراہم نہیں کیے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...