’ہر لمحہ خوفناک لگتا ہے‘، جنگ کے باعث آبنائے ہرمز میں پھنسے ہندوستانی جہاز کے کپتان نے مدد کے لیے بھیجا پیغام

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 14, 2026358 Views


مغربی ایشیا میں جنگ کے درمیان ایک ہندوستانی جہاز آبنائے ہرمز میں پھنسا ہوا ہے۔ 34 رکنی عملے کے ساتھ جہاز میں 36 لاکھ گیس سلنڈر ہیں۔ جہاز کے کپتان وریندر وشوکرما نے جذباتی پیغام بھیج کرمدد مانگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز: فائل فوٹو</p></div><div class="paragraphs"><p>آبنائے ہرمز: فائل فوٹو</p></div>

i

user

مغربی ایشیا میں جاری تنازعہ دن بدن خطرناک ہوتا جا رہا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کے شدید حملوں سے پیدا ہوئی جنگ کے بعد ایران بھی سخت جوابی کارروائی کر رہا ہے۔ میزائلوں اور ڈرونز کی گھن گرج کے درمیان جنگ اب اپنے 15ویں دن میں داخل ہو چکی ہے اور پورے خطے میں کشیدگی عروج پر ہے۔ اس خوفناک ہوئی صورتحال کے درمیان ایران نے ایک بڑا قدم اٹھاتے ہوئے آبنائے ہرمز کے قریب سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں جس کی زد میں ایک ہندوستانی جہاز بھی آیا ہے۔ جہازمیں 34 رکنی عملہ ہے اور یہ 36 لاکھ گھریلو گیس سلنڈر (ایل پی جی) لے کر آرہا تھا۔

جاری تنازعہ کے درمیان مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے پیش نظر جہاز کے کپتان وریندر وشوکرما اور ان کا عملہ ہندوستانی حکومت سے مدد کے لیے مسلسل فریاد کر رہا ہے۔ بتا دیں کہ یہ جہاز کویت کی مینا الاحمدی بندرگاہ سے گجرات کی دین دیال کانڈلا بندرگاہ کے لیے روانہ ہوا تھا۔ تاہم 28 فروری سے اس سمندری راستے پر عائد کی گئی پابندیوں کی وجہ سے جہاز آگے نہیں بڑھ سکا۔ فی الحال یہ جہاز متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے قریب مینا صقر بندرگاہ کے علاقے میں لنگر انداز ہے اور آگے بڑھنے کے لیے اپنی باری کا انتظار کر رہا ہے۔

اس دوران جہاز سے بھیجے گئے پیغام میں کیپٹن وریندر نے بتایا ہے کہ میزائل اور ڈرون ہمارے اوپر سے اڑ رہے ہیں۔ ہر طرف سائرن بج رہے ہیں اور ہر لمحہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کچھ خوفناک ہو سکتا ہے۔ ہم صرف انڈین نیوی کے سیکورٹی دستے کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ محفوظ اپنے وطن لوٹ سکیں۔

دریں اثنا ممبئی کے دہیسر میں رہائش پذیر کپتان وریندر کا خاندان خوف اور پریشانی میں جی رہا ہے۔ ان کی بیوی نلپا وشوکرما نے کہا کہ وہ کئی راتوں سے سو نہیں پا رہی ہیں۔ ان کا بیٹا ویدانش (10) اور بیٹی نروی (12) اپنے والد کی واپسی کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں۔ انٹرنیٹ کنکشن نہ ہونے کی وجہ سے باقاعدہ رابطہ نہیں ہو پا رہا ہے، جس سے ان کی تشویش مزید بڑھ گئی ہے۔ غور طلب ہے کہ جہاز میں صرف 60 دن کا راشن بچا ہے۔ شپنگ کمپنی جی ای ایس سی او اور متعلقہ وزارت ہندوستانی بحریہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔ کپتان اور ان کے اہل خانہ کا یہی مطالبہ ہے کہ ہندوستانی بحریہ انہیں جلد از جلد بحفاظت وطن واپس لائے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...