
بتادیں کہ ایئر کوالٹی مینجمنٹ کمیشن (سی اے کیو ایم) نے قومی راجدھانی میں بڑھتی ہوئی آلودگی کے پیش نظر منگل سے گریپ-3 نافذ کر دیا ہے ۔ اس دوران دہلی ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن نے سی اے کیو ایم کے حکم کا حوالہ دیتے ہوئے پانچویں جماعت تک کے اسکولوں کو آن لائن/ آف لائن (ہائبرڈ) انداز میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ این ڈی ایم سی، دہلی میونسپل کارپوریشن اور دہلی چھاونی بورڈ کے ماتحت تمام سرکاری، سرکاری امداد یافتہ، غیر امداد یافتہ اور منظور شدہ نجی اسکولوں کے سربراہان کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ پانچویں جماعت تک کے طلبہ کے لیے’ہائبرڈ موڈ‘ میں کلاسز جاری رکھیں۔ یہ فیصلہ اگلے حکم تک نافذ رہے گا۔






