گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے بعد کانگریس کا اظہارِ ناراضگی، ٹی ایم سی نے 8 مارچ کو جلوس نکالنے کا کیا اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 7, 2026358 Views


کانگریس کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت 60 روپے بڑھا کر عام کنبوں کے بجٹ پر براہ راست حملہ کیا ہے۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت میں اضافہ پر بھی کانگریس نے ناراضگی ظاہر کی۔

<div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia</p></div><div class="paragraphs"><p>گرافکس ’ایکس‘ @INCIndia</p></div>

i

user

گھریلو اور کمرشیل ایل پی جی سلنڈرز کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد کانگریس نے ہفتہ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کو سخت الفاظ میں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی نے وزیر اعظم کو ’مہنگائی مین‘ قرار دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت مہنگائی کا بوجھ سیدھے عام لوگوں پر ڈال رہی ہے۔ کانگریس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کچھ ایسی پوسٹس بھی کی ہیں، جن میں مودی حکومت پر حملہ کیا گیا ہے۔ ایک پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ مودی حکومت نے گھریلو ایل پی جی سلنڈرز کی قیمت 60 روپے بڑھا کر عام کنبوں کے بجٹ پر سیدھا حملہ کیا ہے۔ ساتھ ہی 19 کلوگرام والے کمرشیل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 115 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ پارٹی نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ گزشتہ 3 مہینوں میں کمرشیل سلنڈر کی قیمت 307 روپے تک بڑھ چکی ہے۔

کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا نے پٹرولیم و قدرتی گیس کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری پر ان کے پرانے بیان کے لیے تلخ تبصرہ کیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ جمعہ کو ہردیپ سنگھ پوری نے کہا تھا حکومت کی ترجیح عوام کو سستا اور ٹکاؤ ایندھن دستیاب کرانا ہے، اور اب گیس کی قیمت بڑھا دی گئی۔ کھیڑا نے طنز کستے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن بعد ہی گھریلو ایل پی جی کی قیمت 60 روپے اور کمرشیل سلنڈر کی قیمت 115 روپے بڑھا دی گئی۔ انھوں نے واضح لفظوں مین کہا کہ ہردیپ سنگھ پوری جو بھی کہتے ہیں، اس پر بھروسہ نہیں کرنا چاہیے۔

اس درمیان ترنمول کانگریس نے بھی ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ پر حملہ آور رخ اختیار کیا ہے۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ اور ٹی ایم سی چیف ممتا بنرجی پہلے ہی ایس آئی آر معاملہ پر وزیر اعظم نریندر مودی اور الیکشن کمیشن کے خلاف دھرنا دے رہی ہیں، اب ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف بھی ریلی نکالنے کا اعلان کر دیا ہے۔ میٹرو چینل پر دھرنا کے دوسرے دن ممتا بنرجی نے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف تو آواز بلند کی ہی، گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ کے خلاف اتوار (8 مارچ) کو بین الاقوامی یومِ خواتین پر خواتین سے گھر کا برتن لے کر اور سیاہ ساڑی پہن کر احتجاجی جلوس نکالنے کی اپیل کی۔

ممتا بنرجی نے رسوئی گیس سلنڈر کی قیمت میں اضافہ معاملہ میں مرکزی حکومت کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’کل گیس کی قیمت 60 روپے بڑھائی گئی، 3 دن قبل گیس کی قیمت 49 روپے بڑھائی گئی۔ کمرشیل سلنڈر کی قیمت اب 2100 روپے ہو گئی ہے، اور چھوٹے سلنڈر کی قیمت 1000 روپے ہو گئی ہے۔‘‘ وہ سخت ناراضگی ظاہر کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ ’’ہم قیمتوں میں اس اضافہ کے خلاف سڑکوں پر اتریں گے۔ کل جلوس نکلے گا۔ گیس نہیں ہوگا تو کھانا کیسے بنے گا؟ اس لیے بین الاقوامی یومِ خواتین پر برتن، کڑاہی، کٹوری کے ساتھ احتجاجی جلوس نکلے گا۔‘‘ انھوں نے خواتین سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ’’کل ماں اور بہنیں سڑکوں پر اتریں اور احتجاج کریں۔ اگر ضروری ہو تو کالی ساڑی پہنیں۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...