
اس سال کے بگ باس کے فاتح گورو کھنہ کی بات کریں تو وہ بالکل نیا چہرہ نہیں تھا۔ شو میں آنے سے پہلے بھی ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں تھی اور اب یہ تعداد تیزی سے بڑھنے والی ہے۔ انوپما میں ان کے کردار کو خوب پذیرائی ملی۔ گورو کھنہ کا تعلق کانپور سے ہے اور وہ تقریباً دو دہائیوں سے ٹیلی ویژن کی دنیا میں سرگرم ہیں۔ انہوں نے اپنی اداکاری کا آغاز 2006 میں سیریل’ بھابھی‘ سے کیا۔





