
دہلی کے وزیر ماحولیات منجندر سنگھ سرسا نے کہا کہ گریپ اسٹیج-2 کے تحت اقدامات اب پورے شہر میں نافذ کیے جائیں گے۔ سرسا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “میں تمام دہلی والوں کو مطلع کرنا چاہتا ہوں کہ سی اے کیو ایم کے حکم کے مطابق، GRAP-3 کی پابندیاں اب دہلی میں ہٹا دی گئی ہیں اور GRAP-2 کو دارالحکومت میں لاگو کر دیا گیا ہے، اس کے نتیجے میں، دفاتر میں کام کرنے والے 50 فیصد عملے کی پریکٹس کو ختم کر دیا گیا ہے، اور اب تمام اسکولوں میں ‘ہائبرڈ موڈ’ کو بھی انتظامات کے مطابق ختم کر دیا جائے گا۔‘‘





