گجرات میں پُل حادثوں پر کانگریس کا حملہ، جگنیش میوانی نے کہا- ’عوام کی جان کی قیمت صرف 4 لاکھ روپے رہ گئی!‘

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 10, 2025369 Views


نئی دہلی میں کانگریس کے نئے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں گجرات کے وڈگام سے رکن اسمبلی جگنیش میوانی اور کانگریس سیوا دل کے قومی صدر لال جی دیسائی نے گجرات میں پے در پے ہونے والے حادثات پر بی جے پی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

جگنیش میوانی نے کہا کہ گجرات میں بی جے پی حکومت اور اس کے بدعنوان افسران کی ملی بھگت سے متعدد خوفناک حادثے رونما ہو چکے ہیں۔ حالیہ وڈودرا پل حادثے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگ کافی وقت سے گمبھيرا پل کے خستہ حال ہونے پر سوال اٹھا رہے تھے۔ ریاستی اسمبلی میں کانگریس کے لیڈر امیت چاڑا نے بھی اس پل کی مرمت کا مطالبہ کیا تھا لیکن حکومت نے کوئی دھیان نہیں دیا۔ اب تک 16 افراد اس حادثے میں جاں بحق ہو چکے ہیں اور 7 لاپتہ ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...