’گاندھی کی وراثت نے ہندوستان اور جرمنی کو قریب لایا‘، سابرمتی آشرم پہنچ کر جرمن چانسلر مرز نے لکھا خاص پیغام

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 12, 2026359 Views

جرمن چانسلر فریڈرک مرز جب آج سابرمتی آشرم پہنچے تو وہاں ان کا استقبال ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا۔ دونوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سکون کے کچھ لمحات گزارے۔

جرمن چانسلر فریڈرک مرز سابرمتی آشرم کی ڈائری میں خاص پیغام لکھتے ہوئے، بغل میں کھڑے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر ’ایکس‘ @narendramodi

جرمن چانسلر فریڈرک مرز سابرمتی آشرم کی ڈائری میں خاص پیغام لکھتے ہوئے، بغل میں کھڑے ہیں وزیر اعظم نریندر مودی، تصویر ’ایکس‘ @narendramodi

i

user

جرمنی کے چانسلر فریڈرک مرز اپنے پہلے دورۂ ہند پر پیر کے روز گجرات واقع احمد آباد پہنچے۔ فریڈرک مرز ہندوستان پہنچنے کے بعد تاریخی سابرمتی آشرم پہنچے جہاں ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی پہلے سے ہی ان کا استقبال کرنے کے لیے موجود تھے۔ دونوں نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا اور سکون کے کچھ لمحات گزارے۔

اس دوران فریڈرک مرز نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی وراثت ہندوستانیوں اور جرمنوں کو دوست کی شکل میں جوڑتی ہے اور ان دونوں ممالک کو قریب لانے میں اس کا اہم کردار رہا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ آج کی دنیا کو گاندھی جی کی تعلیمات کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔ سابرمتی آشرم کی ڈائری (جس میں مہمانان خصوصی پیغامات لکھتے ہیں) میں مرز نے یہ خاص پیغام بھی لکھا کہ ’’مہاتما گاندھی کا آزادی اور ہر شخص کے وقار میں اٹوٹ بھروسہ آج بھی ہمیں متاثر کرتا ہے۔‘‘ آگے وہ لکھتے ہیں کہ ’’یہ وراثت ہندوستانیوں اور جرمنوں کو دوست کی شکل میں جوڑتی ہے، خاص کر ایسے وقت میں جب دنیا کو گاندھی جی کی تعلیمات کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔‘‘

’گاندھی کی وراثت نے ہندوستان اور جرمنی کو قریب لایا‘، سابرمتی آشرم پہنچ کر جرمن چانسلر مرز نے لکھا خاص پیغام’گاندھی کی وراثت نے ہندوستان اور جرمنی کو قریب لایا‘، سابرمتی آشرم پہنچ کر جرمن چانسلر مرز نے لکھا خاص پیغام

فریڈرک مرز اور ہندوستانی وزیر اعظم مودی نے بابائے قوم مہاتما گاندھی کی مورتی پر عقیدت کے پھول چڑھائے، اور پھر اس کے بعد ’ہردے کنج‘ کا دورہ کیا۔ ہردے کنج وہ کمرہ ہے جہاں تحریک آزادی کے وقت گاندھی جی اپنی شریک حیات کستوربا گاندھی کے ساتھ رہتے تھے۔ آشرم میں فریڈرک مرز نے چرخہ پر کھادی کا سوت کاتنے کا عمل بھی دیکھا۔ گاندھی جی نے آزادی کی تحریک کے دوران کھادی اور خود کفیلی کو فروغ دینے کے لیے چرخہ کو علامت بنایا تھا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...