گائے کی جان بچانے کی کوشش میں 5 افراد جاں بحق، ایک کی حالت سنگین

AhmadJunaidJ&K News urduJune 24, 2025358 Views


آم کے باغ میں بنے ایک کنویں میں منگل کی صبح گائے کا ایک بچھڑا گر گیا تھا۔ اسے بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے 6 افراد کنویں میں اترے اور زہریلی گیس کے سبب سبھی کا دم گھٹنے لگا۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، سوشل میڈیا</p></div>

علامتی تصویر، سوشل میڈیا

user

مدھیہ پردیش کے گُنا میں ایک گائے کی جان بچانے کی کوشش میں 5 لوگوں کی زندگی چلی گئی۔ ایک شخص کی حالت سنگین بھی بتائی جا رہی ہے۔ ہلاکتوں کی وجہ اس کنویں میں موجود زہریلی گیس ہے، جس کی زد میں آ کر مہلوکین کا دم گھٹ گیا۔ گائے اسی کنویں میں گر گئی تھی، جس کو بچانے کی کوشش میں کئی جانیں چلی گئیں۔

واقعہ دھرناودا گاؤں میں منگل کی صبح تقریباً 10 بجے پیش آیا۔ موصولہ اطلاع کے مطابق کنواں آم کے باغ میں بنا ہوا ہے۔ منگل کی صبح ٹھیکیدار کے لوگ آم توڑنے پہنچے تھے، تبھی گائے کا ایک بچھڑا وہاں گھومتے پھرتے آیا اور کنویں میں گر گیا۔ اسے بچانے کے لیے یکے بعد دیگرے 6 افراد کنویں میں اترے۔ نیچے پہنچتے ہی سبھی کو سانس لینے میں دقت ہوئی اور دم گھٹنے لگا۔ یہ دیکھ کر چاروں طرف افرا تفری والا ماحول پیدا ہو گیا۔

لوگوں نے فوراً معاملے کی جانکاری ایس ڈی ایف آر ایف اور پولیس انتظامیہ کو دی۔ حادثہ کی خبر ملتے ہی کلکٹر کشور کمار کنیال، ایس پی انکت سونی، گیل کی سی آئی ایس ایف یونٹ، ایس ڈی ای آر ایف سمیت پولیس و انتظامیہ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور ریسکیو مہم شروع کی۔ ایک ایک کر کنویں سے لاشوں کو باہر نکالا گیا اور اسپتال لے جایا گیا۔ گُنا کے کلکٹر کشور کمار کنیال نے بتایا کہ کنویں میں غالباً کاربن مونوآکسائیڈ گیس کا رساؤ ہوا ہے۔ لیکن حقیقت کا پتہ لیب سے ٹیسٹنگ کے بعد ہی چل پائے گا۔ ایس ڈی آر ایف ٹیم کے مطابق کنویں میں تقریباً 12 فیٹ پانی ہے۔ اس وجہ سے ریسکیو آپریشن میں دقتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ ریسکیو مہم چلانے والے افراد آکسیجن سلنڈر لے کر کنویں میں اترے اور کھٹیا و رسّی کے سہارے سبھی 6 لوگوں کو کنویں سے باہر نکالا۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...