کیرالہ کو ’انتہائی غربت سے پاک‘ ریاست قرار دیا جائے گا، یکم نومبر کو وزیر اعلیٰ کریں گے اعلان

AhmadJunaidJ&K News urduOctober 23, 2025370 Views


ترواننت پورم: کیرالہ ایک بار پھر سماجی ترقی کی تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔ ریاست کو جلد ہی ’’انتہائی غربت سے پاک‘‘ ریاست قرار دیا جائے گا۔ یہ اعلان وزیر اعلیٰ پینارائی وجین یکم نومبر کو شام پانچ بجے ترواننت پورم کے سینٹرل اسٹیڈیم میں کریں گے۔ اس تقریب میں ریاستی کابینہ کے تمام وزرا کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے رہنما بھی مدعو کیے گئے ہیں۔

مقامی خود انتظامی وزیر ایم بی راجیش اور تعلیم کے وزیر وی شیون کٹی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کیرالہ اس منزل کو حاصل کرنے والی نہ صرف ہندوستان کی پہلی ریاست ہے بلکہ دنیا کا دوسرا خطہ بھی بن جائے گا جس نے انتہائی غربت کے مکمل خاتمے میں کامیابی حاصل کی ہے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...