
چارلاپلی (حیدرآباد)–ترواننت پورم نارتھ امرت بھارت ایکسپریس تلنگانہ، آندھرا پردیش، تمل ناڈو اور کیرالہ کو جوڑنے والی طویل فاصلے کی کم خرچ سفری سہولت فراہم کرے گی، جبکہ تامبرم–ترواننت پورم سینٹرل امرت بھارت ایکسپریس تمل ناڈو اور کیرالہ کے درمیان سفر کو مزید آسان بنائے گی۔
جدید سہولیات سے آراستہ ان ٹرینوں میں آرام دہ نشستیں، صاف ستھرے کوچ، جدید روشنی کا نظام، سی سی ٹی وی، موبائل ہینگر اور جدید طرز کے بیت الخلاء شامل ہیں۔ ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ان ٹرینوں کے آغاز سے نہ صرف سفر آسان ہوگا بلکہ سیاحت، تجارت اور روزگار کے مواقع کو بھی فروغ ملے گا۔
واضح رہے کہ ملک میں پہلی امرت بھارت ایکسپریس 30 دسمبر 2023 کو شروع کی گئی تھی اور اب مختلف راستوں پر 27 امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں چل رہی ہیں، جو مجموعی طور پر 54 خدمات فراہم کر رہی ہیں۔






