کیجریوال کا مودی حکومت سے 100 فیصد ٹیرف لگانے کا مطالبہ، کہا- ’ٹرمپ کو جواب دیں اور کسانوں کے حقوق بچائیں‘

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 28, 2025386 Views


نئی دہلی: امریکہ کی جانب سے ہندوستانی برآمدات پر 50 فیصد ٹیرف نافذ ہونے کے بعد ملک میں سیاسی ہلچل تیز ہو گئی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے بدھ کو مودی حکومت پر شدید حملہ بولا اور کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ میں لئے گئے فیصلے کسانوں کے ساتھ بڑی ناانصافی ہیں۔

کیجریوال نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ’’اگر امریکہ نے ’غنڈہ گردی‘ کرتے ہوئے ہندوتان پر 50 فیصد ٹیرف لگایا ہے تو ہمیں بھی اسی طرح کا سخت قدم اٹھانا چاہئے تھا۔‘‘ ان کے مطابق دیگر ممالک نے ٹرمپ کی یکطرفہ پالیسیوں کا بھرپور جواب دیا اور وہ جھکنے پر مجبور ہوئے، مگر ہندوستان میں اس کے برعکس فیصلے لئے جا رہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...