
مرکزی وزیر مملکت برائے کیمیکل و فرٹیلائزر انوپریا پٹیل نے ایک تحریری بیان میں بتایا کہ وزارت صحت و خاندانی بہبود نے واضح کیا ہے کہ مرکزی دوا جاتی معیارات کنٹرول تنظیم (سی ڈی ایس سی او) کو پیراسیٹامول پر پابندی سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تاہم وزیر نے یہ بھی بتایا کہ ملک میں کچھ ایسے فکسڈ ڈوز کمبینیشنز (ایف ڈی سیز) پر پابندی عائد کی گئی ہے جن میں پیراسیٹامول کو دیگر دواؤں کے ساتھ شامل کیا گیا تھا۔ ان مرکب دواؤں پر سائنسی بنیادوں پر نظرثانی کے بعد یہ قدم اٹھایا گیا تاکہ عوامی صحت کو ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔ مگر خالص پیراسیٹامول یا اس کی عام دستیاب شکلوں پر ایسی کوئی روک نہیں لگائی گئی۔






