’کہا گیا تھا 370 ہٹنے کے بعد دہشت گردی ختم ہو جائے گی، پھر آج بھی دہشت گرد کیوں مارے جا رہے؟‘ عمر عبداللہ کا مرکز سے سوال

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 30, 2025360 Views


عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’2019 میں کہا گیا تھا کہ 370 ہٹنے کے بعد دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ لیکن آج بھی دہشت گرد مارے جا رہے ہیں، تو کہیں نہ کہیں اس وقت کے قول اور آج کی حقیقت میں فرق ہے۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>عمر عبداللہ / آئی اے این ایس</p></div>

عمر عبداللہ / آئی اے این ایس

user

جموں و کشمیر کے پونچھ میں بدھ (30 جولائی) کو 2 دہشت گردوں کی ہلاکت پر ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ یہ تو چلتا رہے گا۔ نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ ’’آپ ان سے سوال پوچھیے جنہوں نے 2019 میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے 370 ہٹنے کے بعد دہشت گردی ختم ہو جائے گی۔ 370 ہٹائے ہوئے تقریباً 6 سال ہو گئے ہیں، آج بھی دہشت گرد مارے جا رہے ہیں، تو کہیں نہ کہیں اس وقت کے قول اور آج کی حقیقت میں فرق ہے۔‘‘

 پارلیمنٹ میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث کے متعلق عمر عبد اللہ نے کہا کہ ’’بحث ہو رہی ہے، اچھی بات ہے، ہونی بھی چاہیے۔ بہت سی ایسی چیزیں ہیں جس پر مرکز کو جواب دینا ہوگا۔ خاص طور سے جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نے کچھ روز قبل ہی یہ قبول کیا تھا کہ پہلگام میں انٹیلی جنس اور سیکورٹی ناکام رہی۔ اگر یہ ناکامی ہوئی تو کوئی نہ کوئی تو اس کا قصوروار ہے۔‘‘

جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’ایک طرف تو ہمیں دہشت گردوں کے خلاف جو کارروائی کرنی تھی وہ تو ہم نے کر لی۔ 3 جو پہلگام حملہ کے لیے ذمہ دار تھے ان کو تو ختم کر دیا گیا ہے۔ لیکن انٹیلی جنس اور سیکورٹی کی جو ناکامی رہی اس پر کوئی کارروائی نہیں ہوئی ہے۔ اس پر تو لوگ سننا چاہیں گے۔‘‘

گجرات دورہ پر گئے وزیر اعلیٰ عمر عبد اللہ نے کہا کہ گزشتہ 35-30 سالوں میں دیکھیں تو جموں و کشمیر میں جب بھی سیاحت دوبارہ بحال ہوئی، 3 اہم جگہیں ہیں جہاں سے لوگ کشمیر آنا پسند کرتے ہیں۔ یہ تینوں گجرات، مہاراشٹر اور مغربی بنگال ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ گاندھی نگر میں سیاحت پر 2 دنوں کا ایونٹ ہے، اسی سلسلے میں اور میرے ساتھ یہاں آئے ہیں۔ ہمیں امید ہے دوبارہ گجرات سے اچھی تعداد میں سیاح ہمارے یہاں آنا پسند کریں گے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...