’کوئی قومیت نہیں، صرف انسانیت‘، ایران-اسرائیل جنگ کے درمیان دبئی میں پھنسے لوگوں کے لیے مدد کو آگے آئے سونو سود

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 5, 2026358 Views


سونو سود نے کہا کہ ’’اگر کوئی بھی اس جنگی بحران کی وجہ سے دبئی میں پھنسا ہے تو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس رہنے کے لیے جگہ ہے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ یہ قیام بالکل مفت ہوگا۔‘‘

سونو سود، تصویر یو این آئیسونو سود، تصویر یو این آئی

i

user

ایران اور امریکہ-اسرائیل کے درمیان جاری جنگ کی وجہ سے دبئی میں کشیدگی کا ماحول ہے۔ تقریباً تمام پروازیں منسوخ ہیں اور بہت سے مسافر دبئی میں پھنسے ہیں اور گھر واپس نہیں آ پا رہے ہیں۔ اب بالی ووڈ اداکار سونو سود نے دبئی میں پھنسے لوگوں کے لیے مفت رہائش کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بحران میں اگر کسی کو رہنے کے لیے کوئی جگہ چاہیے تو کوئی بھی مسافر ان سے رابطہ کر سکتا ہے۔

سونو سود نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’انسٹاگرم‘ پر ویڈیو پوسٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر کوئی بھی اس جنگی بحران کی وجہ سے دبئی میں پھنسا ہے تو ہم بتانا چاہتے ہیں کہ ہمارے پاس رہنے کے لیے جگہ ہے۔ ہم یقینی بنائیں گے کہ یہ قیام بالکل مفت ہوگا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’جو کوئی بھی چاہے وہ ہندوستانی ہو یا کسی بھی شہریت والا، دبئی میں پھنسا ہے تو وہ مجھے یا پھر ’دوگاستا پراپرٹی‘ کو میسج کرے۔ ہم یہ یقینی بنائیں گے کہ یہ جگہ آپ کے لیے بالکل مفت ہوگی، جب تک آپ اپنے گھر نہیں لوٹ جاتے ہیں۔ کوئی قومیت نہیں، کوئی شرط نہیں، صرف انسانیت۔ جے ہند۔ خدا آپ سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔‘‘ سونو سود کے اس اقدام کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں اور انہیں بالی ووڈ کا اصلی ہیرو قرار دے رہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس جنگی بحران کی وجہ سے بالی ووڈ اداکارہ ایشا گپتا اور سونل چوہان بھی دبئی میں پھنس گئی تھیں، اب دونوں بحفاظت واپس آ گئی ہیں۔ جبکہ اداکارہ لارا دتہ اب بھی اپنی بیٹی کے ساتھ دبئی میں ہی ہیں۔ ان کے شوہر وہاں نہیں ہیں، لارا دتہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کافی جذباتی نظر آئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ کافی گھبرائی ہوئی ہیں اور انہیں دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...