کملا ہیرس نے ڈونالڈ ٹرمپ کے ’اسٹیٹ آف دی یونین‘ خطاب کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا

AhmadJunaidJ&K News urduFebruary 26, 2026359 Views


کملا ہیرس نے ٹرمپ کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ ملک کی حالت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ بڑھی ہوئی قیمتوں، مہنگی صحت کی دیکھ بھال اور مہنگی رہائش کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔‘‘

کملا ہیرس، تصویر آئی اے این ایسکملا ہیرس، تصویر آئی اے این ایس

i

user

امریکہ کی سابق نائب صدر کملا ہیرس نے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے جھوٹ پر مبنی قرار دیا۔ ساتھ ہی ٹرمپ پر معیشت، ووٹنگ کے حقوق اور ایران کے معاملات پر امریکیوں کو گمراہ کرنے کا الزام عائد کیا۔ ٹرمپ کی تقریر کے ایک روز بعد کملا ہیرس نے بدھ (25 فروری) کو ’دی پرناس پرسپیکٹو‘ کے میزبان ایرون پرناس کے سب اسٹیک شو میں کہا کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو عام خاندانوں کی حقیقتوں سے بالکل الگ دیکھا۔

کملا ہیرس نے ٹرمپ کے اس دعوے کو خارج کر دیا کہ ملک کی حالت مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’بہت سے لوگ بڑھی ہوئی قیمتوں، مہنگی صحت کی دیکھ بھال اور مہنگی رہائش کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں۔‘‘ جنوبی ریاستوں کے اپنے حالیہ دوروں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے مسیسیپی میں ایک ایسی ماں سے ملنے کا قصہ سنایا جس کا 4 افراد کے لیے ہفتہ وار راشن بجٹ صرف 150 ڈالر تھا۔ ہیرس نے بتایا کہ کارٹ میں جو کچھ بھی تھا وہ اس کے بچوں کے لیے تھا۔ ماں نے ان سے کہا کہ وہ ’جو کچھ بھی ان کے بچے نہیں کھائیں گے وہ کھا لیں گی۔‘ وہ بوتل بند پانی لینے کے لیے پیدل چل کر گئی۔ وہ نل کا پانی نہیں پی سکتی کیونکہ پانی گدلا اور زہریلا ہے۔

سابق نائب امریکی صدر نے مجوزہ اخراجات کی ترجیحات پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے پوچھا کہ ’’جب آپ میڈیکیڈ میں ایک ٹریلین ڈالر کی کٹوتی کرتے ہیں تو کون شور مچا رہا ہے؟‘‘ ووٹنگ کے حقوق پر ہیرس نے ’سیو ایکٹ‘ کی سخت مخالفت کی، جسے ٹرمپ نے کانگریس سے منظور کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے دلیل دی کہ اس بل کے تحت کے لوگوں کو ووٹنگ رجسٹریشن کے لیے پیدائشی سرٹیفکیٹ یا پاسپورٹ دکھانا لازمی ہوگا، جبکہ تقریباً 40 فیصد امریکیوں کے پاس یہ دستاویزات موجود نہیں ہیں۔

ہیرس نے ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ اب وہ اس خطے میں امریکی فوجیوں کو بھیج رہے ہیں، جس سے یہ مکمل طور پر ممکن ہے کہ امریکی مرد اور خواتین کو جنگ میں تعینات کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی عوام جنگ نہیں چاہتے اور نہ ہی یہ چاہتے ہیں کہ ہمارے بیٹوں اور بیٹیوں کو ایسی کارروائی شروع کرنے کے لیے بھیجا جائے، جسے ٹالا جا سکتا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ امریکی اتحادی صدر کے اس قدم سے متفق نہیں ہیں۔ اس طرح اتحادیوں کا کمزور ہونا قومی سلامتی کے لیے اچھا اشارہ نہیں ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...