
کلونجی کا تیل لگانے سے بالوں کا گرنا کم ہوتا ہے اور خشکی سے نجات ملتی ہے۔ اسے جلد پر لگانے سے ایکنی اور پگمنٹیشن بھی کم ہو سکتی ہے۔ کلونجی کی سوزش مخالف خصوصیات کھانسی، بلغم اور گلے کی خراش سے بھی راحت فراہم کرتی ہیں۔ مزید برآں،کلونجی دماغی صحت، یادداشت اور توجہ کو بہتر بنانے کے لیے بہترین سمجھی جاتی ہے۔خواتین کے لیے یہ ہارمونل توازن اور تھائیرائیڈ کے مسائل میں بھی مدد کرتی ہے۔ کلونجی کو دھیمی آگ ہلکے سے بھون کر پاؤڈر کی شکل میں بھی کھایا جا سکتا ہے۔۔ شہد کے ساتھ اس کا استعمال زیادہ موثر سمجھا جاتا ہے۔






