’کسی ملک کے لیڈر نے آپریشن سندور روکنے کے لیے نہیں کہا‘، لوک سبھا میں پی ایم مودی کی وضاحت

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 29, 2025359 Views


پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں ہم گولیوں کا جواب گولوں سے دیں گے۔ آپریشن سندور کے دوران ہم نے پاکستان کی فوجی طاقت کو تباہ کیا، یہ ہمارا ردعمل تھا، یہ ہمارا جذبہ تھا۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی</p></div><div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی</p></div>
user

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کو لوک سبھا میں کہا کہ آپریشن سندور کے دوران دنیا کے کسی رہنما نے پاکستان کے ساتھ فوجی کارروائی روکنے کے لیے نہیں کہا تھا۔ اپوزیشن کے ان الزامات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان کے خلاف فوجی کارروائی امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے دباؤ پر روکی گئی، وزیراعظم نے کہا کہ ’’آپریشن سندور کے دوران دنیا کے کسی رہنما نے اسے روکنے کو نہیں کہا۔‘‘

وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا میں ’آپریشن سندور‘ پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے یہ وضاحت پیش کی اور کہا کہ ’’آپریشن سندور کے دوران امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فون پر بات چیت کے دوران کہا تھا کہ پاکستان ایک بڑا حملہ کرنے والا ہے، تو میرا جواب تھا کہ اگر پاکستان کا یہ ارادہ ہے تو اسے اس کی قیمت چکانی پڑے گی۔ ہم بڑا حملہ کرکے جواب دیں گے۔‘‘

پی ایم مودی کا کہنا ہے کہ ہم پہلے ہی کہہ چکے ہیں ہم گولیوں کا جواب گولوں سے دیں گے۔ آپریشن سندور کے دوران ہم نے پاکستان کی فوجی طاقت کو تباہ کیا، یہ ہمارا ردعمل تھا، یہ ہمارا جذبہ تھا۔ آج پاکستان کو اچھی طرح معلوم ہو گیا ہے کہ ہندوستان کا ہر ردعمل پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ مستقبل میں ضرورت پڑی تو ہندوستان کچھ بھی کر سکتا ہے۔

اپنی تقریر کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ وہ لوک سبھا میں دہرانا چاہتے ہیں کہ آپریشن سندور جاری ہے۔ پاکستان نے آئندہ ہمت کی تو منھ توڑ جواب دیا جائے گا۔ آج کا ہندوستان خود اعتمادی سے بھرا ہوا ہے۔ ملک خود انحصاری کا منتر لے کر پوری طاقت کے ساتھ تیز رفتاری سے آگے بڑھے گا۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آپریشن سندور کے دوران ہندوستان نے اتنا بڑا حملہ کیا کہ پاکستان نے سوچا بھی نہیں تھا۔ ہندوستان نے پاکستان کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا۔ پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز، جو کہ ہندوستان کی کارروائی سے حیران رہ گئے، نے اسے روکنے کی درخواست کی۔ پاکستان نے کہا بس کرو، بہت مارا، اب اور نہیں، حملہ بند کرو۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...