کرکٹروں کی جگہ ڈاکٹروں کی ہوئی نیلامی، ڈاکٹر رضی شاہد کی لگی سب بڑی قیمت، 8 ڈاکٹروں میں 4 مسلم شامل

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 11, 2025359 Views


اینستھیٹسٹ ڈاکٹر رضی شاہد کو ایم سی ایچ وِنگ میں 3 لاکھ 45 ہزار روپے ماہانہ کی بولی پر تعینات کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر پرانجل مشرا کی 3 لاکھ 45 ہزار روپے ماہانہ کی بولی لگی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، اے آئی</p></div><div class="paragraphs"><p>علامتی تصویر، اے آئی</p></div>

علامتی تصویر، اے آئی

user

اتر پردیش کے مراد آباد ضلع واقع سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی کمی دور کرنے کے لیے ایک دلچسپ طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ ریاستی حکومت نے ’این ایچ ایم‘ یعنی قومی صحت مشن کے تحت کانٹریکٹ پر ڈاکٹروں کی تقرری کے لیے نیلامی والا نظام شروع کیا ہے۔ یعنی ڈاکٹروں کی بولی لگے گی اور طے قیمت پر انھیں اسپتالوں میں تقرری دی جائے گی۔ اسی کے تحت مراد آباد کے 8 ڈاکٹروں کی تقرری بولی لگا کر کی گئی ہے۔ ان 8 ڈاکٹروں میں 4 مسلم طبقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جن 8 ڈاکٹروں کو مراد آباد کے مختلف اسپتالوں میں تعینات کیا گیا ہے، انھیں آن لائن بولی لگا کر منتخب کیا گیا۔ سب سے بڑی بولی اینستھیٹسٹ ڈاکٹر رضی شاہد کی لگی ہے جنھیں ایم سی ایچ وِنگ میں 3 لاکھ 45 ہزار روپے ماہانہ کی بولی پر تعینات کیا گیا ہے۔ پنڈت دین دیال اپادھیائے ضلع اسپتال میں کنسلٹنٹ میڈیسن کے عہدہ پر ڈاکٹر پرانجل مشرا کی 3 لاکھ 45 ہزار روپے ماہانہ کی بولی لگی ہے۔

دیگر 6 ڈاکٹروں کی بات کی جائے تو ٹراما سنٹر، ضلع اسپتال میں تقرر حاصل کرنے والے آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر اویس محبوب کی 2.10 لاکھ روپے ماہانہ، پنڈت دین دیال اپادھیائے اسپتال میں تقرر حاصل کرنے والے جنرل سرجن ڈاکٹر انل کمار گپتا کی 70 ہزار روپے ماہانہ اور 100 بیڈ ایم سی ایچ وِنگ میں تعیناتی پانے والی گائینوکولوجسٹ ڈاکٹر پونم سنگھ کی 70 ہزار روپے ماہانہ کی بولی لگی ہے۔ اسی طرح 100 بیڈ ایم سی ایچ وِنگ میں پیڈیاٹریشین ڈاکٹر ثنا عباد خان کی 1.79 لاکھ روپے ماہانہ، ڈیلاری میں آپتھلمولوجسٹ ڈاکٹر اویناش کمار سنگھ کی 1.795 لاکھ روپے ماہانہ اور ضلع مہیلا اسپتال میں پیڈیاٹریشین ڈاکٹر ارم راشد کی 1.65 لاکھ روپے ماہانہ کی بولی کے ساتھ تعیناتی ہوئی ہے۔

مراد آباد کے ڈپٹی چیف میڈیکل افسر اور نوڈل افسر ڈاکٹر سنجیو بیلوال کے مطابق قومی صحت مشن کے تحت ’ریورس بڈنگ سسٹم‘ کے ذریعہ لکھنؤ سے مراد آباد میں 8 ڈاکٹرس کی تعیناتی کی گئی ہے۔ اس میں جنرل سرجن، آرتھوپیڈک سرجن، اینستھیٹسٹ اور فیزیشین جیسے عہدے شامل ہیں۔ اس طریقۂ کار میں ڈاکٹر آن لائن ٹنڈر کے ذریعہ سے اپنی فیس تجویز کرتے ہیں اور سب سے کم بولی لگانے والے کو منتخب کیا جاتا ہے۔ اب تک 6 ڈاکٹروں نے جوائننگ بھی کر لی ہے، جبکہ 2 کی جوائننگ ہنوز باقی ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...