وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس ذات کے سروے کا بنیادی مقصد ذات پات اور طبقاتی تفریق کو ختم کرنا اور جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ ملک کے لیے ایک ماڈل بن جائے۔
وزیر اعلی سدارمیا نے کہا کہ نیا سروے مستقبل کی پالیسی کی منصوبہ بندی اور آئندہ ریاستی بجٹ کے لیے ایک بنیادی آلہ کے طور پر کام کرے گا۔ انہوں نے سماجی، اقتصادی اور تعلیمی سروے پر ایک اعلیٰ سطحی تیاری کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے کہا’’اس ذات کے سروے کا بنیادی مقصد ذات پات اور طبقاتی تفریق کو ختم کرنا اور جامع ترقی کو یقینی بنانا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ملک کے لیے ایک ماڈل بن جائے۔ ‘‘
انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کرناٹک ریاستی پسماندہ طبقات کمیشن کی طرف سے ریاست بھر میں سات کروڑ کی تخمینہ شدہ آبادی کا سروے کرنے کی رسمی تجویز کے بعد لیا گیا ہے۔ اس سروے میں 2024 کی ذات پات کی مردم شماری کی معلومات بھی شامل کی جائیں گی، جس میں ریاست کی 96 فیصد آبادی کا احاطہ کیا گیا تھا اور جن کے نتائج اس سال کے شروع میں پیش کیے گئے تھے۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔