کرنال میں نویں جماعت کے طالب علم نے گڑھی اپنے اغوا کی فرضی کہانی، والد سے دو لاکھ روپے تاوان طلب

AhmadJunaidJ&K News urduDecember 13, 2025364 Views


کرنال: ہریانہ کے کرنال ضلع کے گھیڑ گاؤں سے ایک چونکا دینے والا معاملہ سامنے آیا ہے، جہاں نویں جماعت کے ایک طالب علم نے اپنے ہی اغوا کی جھوٹی کہانی گھڑ لی اور والد سے دو لاکھ روپے تاوان طلب کروایا۔ پولیس کی مستعدی کے باعث چند ہی گھنٹوں میں معاملہ حل کر لیا گیا اور نابالغ طالب علم کو بحفاظت برآمد کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق، کرنال کے تھانہ کنج پورہ میں ایک 16 سالہ طالب علم کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ اہلِ خانہ نے بتایا کہ بچہ بدھ کی صبح اسکول جانے کے لیے گھر سے نکلا تھا لیکن دوپہر میں کھانے کے وقت واپس نہیں آیا۔ جب اسکول سے رابطہ کیا گیا تو اساتذہ نے انکشاف کیا کہ طالب علم گزشتہ 15 دنوں سے اسکول نہیں آ رہا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...