کانگریس کے وفد نے ایرانی سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی سے کی ملاقات، علی خامنہ ای کے انتقال پر کیا تعزیت کا اظہار

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 6, 2026363 Views


کانگریس وفد کی قیادت کرنے والے سلمان خورشید نے کہا کہ ’’آج ان کا (ایران کا) برا وقت ہے، اور ایسے موقع پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے ہمارا یہاں آنا بہت ضروری تھا۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>کانگریس کا وفد</p></div><div class="paragraphs"><p>کانگریس کا وفد</p></div>

i

user

امریکہ و اسرائیل کے ذریعہ ایران پر ہوئے حملوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے انتقال پر کانگریس کی اعلیٰ قیادت نے پہلے ہی تعزیت کا اظہار کیا تھا، اب باضابطہ کانگریس کے وفد نے تعزیت کے لیے ایرانی سفیر سے ملاقات کی۔ اس وفد کی قیادت آل انڈیا کانگریس کمیٹی میں شعبۂ خارجہ امور کے چیئرمین سلمان خورشید نے کی۔

اس وفد نے سپریم لیڈر آیت اللہ امام علی خامنہ ای کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور موجودہ حالات پر اپنی تشویش بھی ظاہر کی۔ یہ تعزیتی پیغام ہندوستان میں سپریم لیڈر کے نمائندہ آیت اللہ ڈاکٹر عبدالمجید اور ہندوستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر محمد فتح علی کو پیش کیا گیا۔ اس ملاقات کی کچھ تصویریں سامنے آئی ہیں، جن میں سلمان خورشید تعزیتی رجسٹر پر تعزیتی پیغام لکھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس وفد میں شامل کانگریس کے سینئر لیڈر پون کھیڑا بھی تصویروں میں تعزیتی پیغام لکھتے ہوئے اور ایرانی سفیروں سے ملاقات کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

سلمان خورشید کی قیادت والے اس وفد میں پون کھیڑا کے علاوہ سابق رکن اسمبلی حسن احمد اور کانگریس کے کچھ دیگر ساتھی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر سلمان خورشید نے میڈیا سے گفتگو بھی کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’ہمیں سونیا گاندھی اور پرینکا گاندھی نے جو راہ دکھائی ہے، اسی پر ہم سبھی چل رہے ہیں۔ ضروری تھا کہ ایک پیغام جائے کہ کانگریس کی طرف سے ہم آج ایران کے ساتھ کھڑے ہیں، جو برسوں سے ہمارے ساتھی اور دوست رہے۔‘‘ انھوں نے مزید کہا کہ ’’آج ان کا (ایران کا) برا وقت ہے، اور ایسے موقع پر ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس لیے ہمارا یہاں آنا بہت ضروری تھا۔‘‘

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...