
متاثرہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اس واقعے کی شکایت کرنے پولیس اسٹیشن گئی تو اسے طبی معائنہ کے لیے اکبر پور کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بھیجا گیا لیکن وہاں میڈیکل کالج کے پرنسپل کا فون آگیا، جس کے بعد انہوں نے اس کا طبی معائنہ کرنے سے انکار کر دیا۔
اس معاملے کی اطلاع ریاستی وزیر اطلاعات پرتیبھا شکلا تک پہنچ گئی۔ اس کے بعد انہوں نے اسپتال جا کر متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور رخسارکا طبی معائنہ کروایا۔ پرتیبھا شکلا نے اس معاملے کی سنجیدگی سے جانچ کرانے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ناانصافی برداشت نہیں کی جائے گی۔ وہیں اس واردات کے بعد ریاست میں صحت کی دیکھ بھال کے نظام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔





