’کانوڑ یاترا کے راستے پر کھلے میں فروخت نہیں ہوگا گوشت، دکانوں پر لکھنا ہوگا نام‘، یوگی آدتیہ ناتھ کی ہدایت

AhmadJunaidJ&K News urduJune 26, 2025360 Views


یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ’’کانوڑ یاترا کے راستے پر ڈی جے اور گانے کی آواز مقرر کردہ حد کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔ اشتعال انگیز نعرے اور روایتی راستے سے الگ راستہ اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس</p></div>

یوپی کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ / آئی اے این ایس

user

اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کانوڑ یاترا، محرم اور رتھ یاترا کے متعلق اعلیٰ افسران کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی۔ اس میں یوپی کے پولیس کمشنرز، ڈویژنل کمشنرز، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹس اور سینئر سپرنٹنڈنٹس آف پولیس وغیرہ موجود تھے۔ یوگی آدتیہ ناتھ نے افسران کو ہدایت دی کہ تمام تقریبات امن و سلامتی اور ہم آہنگی کے ساتھ مکمل ہوں، اس کے لیے انتظامی مشینری کو مکمل حساسیت اور انتباہ کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کانوڑ یاترا کے سلسلے میں خصوصی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ کانوڑ یاترا کے راستے پر کہیں بھی کھلے میں گوشت وغیرہ فروخت نہ کیا جائے۔ ساتھ ہی ہر ایک دکاندار کو دکان کے باہر واضح طور پر نام لکھنا ہوگا۔

وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے مزید کہا کہ کانوڑ یاترا کے راستے پر ڈی جے، ڈھول-تاشا اور گانے کی آواز مقرر کردہ حد کے مطابق ہی ہونی چاہیے۔ بہرا کر دینے والے شور، اشتعال انگیز نعرے اور روایتی راستے سے الگ راستہ اختیار کرنا وغیرہ کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ کسی بھی شوبھا یاترا کے لیے درخت کاٹنا، جھگیاں ہٹانا یا غریبوں کے گھروں کو اجاڑنا ناقابل قبول عمل ہوگا۔ ساتھ ہی انہوں نے واضح طور پر کہا کہ مذہبی جلوس میں ہتھیاروں کا مظاہرہ اور مذہبی علامات کا سیاسی استعمال ہم آہنگی کو متاثر کرنے والے عمل ہیں، جن پر پوری سختی سے روک لگنی چاہیے۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو الرٹ رہنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ، حلقہ اور چوکی کی سطح پر مقامی انتظامیہ کانوڑ ایسوسی ایشن کے ساتھ رابطہ میں رہیں اور تمام انتظامات کا قبل از وقت جائزہ یقینی بنائیں۔ انہوں نے عقیدت مندوں کی سہولت کو ترجیح دیتے ہوئے کہا کہ یاترا کے راستے پر کہیں بھی کھلے میں گوشت وغیرہ فروخت نہ کی جائے۔ یاترا کے راستوں کی صفائی، روشنی، پینے کا پانی، بیت الخلاء اور علاج کے مکمل انتظام کو یقینی بنایا جائے۔ خراب بجلی کے کھمبے اور لٹکتے تاروں کی مرمت فوری طور پر کی جائے۔

محرم کے انعقاد کے لیے بھی وزیر اعلیٰ نے واضح طور پر ہدایت دی کہ گزشتہ سالوں میں ہوئے واقعات سے سبق لیتے ہوئے رواں سال تمام انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ امن کمیٹی اور انعقاد کمیٹی سے بات چیت کر تقریبات کو روایتی راستوں پر امن و سکون کے ساتھ مکمل کرایا جائے۔ وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت دی کہ کارروائی کے لیے حکومت کے حکم کا انتظار نہ کریں قانون کے دائرے میں رہ کر فوری طور پر کارروائی کریں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Follow
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...