راہل گاندھی نے ساتھ میں ’دی ہندو‘ کی رپورٹ بھی شیئر کی ہے جس کے مطابق چھتیس گڑھ کے مختلف اضلاع میں ہزاروں انفرادی اور کمیونٹی جنگلاتی حقوق کے کاغذات غائب ہو گئے ہیں۔ بستر ضلع میں جنوری 2024 میں 37,958 انفرادی جنگلاتی حقوق کے ٹائٹل تھے، جو مئی 2025 تک 35,180 تک کم ہو گئے۔ راجناندگاؤں میں کمیونٹی جنگلاتی حقوق کے ٹائْٹلوں میں ایک ماہ میں نصف کمی دیکھنے کو ملی۔ بیجا پور میں مارچ 2024 تک 299 کمیونٹی ٹائٹل تھے، جو اگلے مہینے 297 ہو گئے۔