کاغذات نامزدگی کی جانچ مکمل، این ڈی اے اور انڈیا اتحاد کے امیدواروں کے درمیان براہِ راست مقابلہ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 23, 2025371 Views


نئی دہلی: نائب صدر جمہوریہ کے انتخاب کے لیے کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ کے بعد اب حکمراں اتحاد ’این ڈی اے‘ اور حزب اختلاف کے اتحاد ’انڈیا‘ کے امیدواروں کے درمیان براہِ راست مقابلے کا میدان تیار ہو گیا ہے۔ نائب صدر کے عہدے کے لیے انتخاب 9 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

راجیہ سبھا کے سیکریٹری جنرل، جو نائب صدر کے انتخاب کے لیے ریٹرننگ آفیسر ہوتے ہیں، نے بتایا کہ این ڈی اے کی جانب سے مہاراشٹر کے موجودہ گورنر سی پی رادھا کرشنن اور انڈیا اتحاد کی جانب سے سپریم کورٹ کے سابق جج بی سدرشن ریڈی نے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کیے تھے۔ جمعہ کے روز ان کاغذات کی جانچ مکمل کی گئی اور دونوں امیدواروں کے تمام چاروں سیٹ درست پائے گئے۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...