پرینکا گاندھی نے کارگل کی بلندیوں پر لڑنے والے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے لکھا، ’’کارگل وجے دوس ہماری جانباز فوج کی جراًت، شجاعت اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔ کارگل جنگ میں ہمارے بہادر جوانوں نے مشکل حالات کا سامنا کرتے ہوئے، اپنی جان کی بازی لگا کر ملک کی حفاظت کی۔ ملک کے لیے عظیم قربانی پیش کرنے والے تمام بہادر شہیدوں کو سلام۔ جے ہند!”
کانگریس پارٹی کے سرکاری ایکس ہینڈل سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا جس میں کہا گیا، ’’کارگل وجے دوس ہمارے بہادر جوانوں کی لاثانی ہمت اور شجاعت کی نہ مٹنے والی داستان ہے۔ ہم ملک کی حفاظت کے لیے اپنا سب کچھ قربان کرنے والے بہادرو کو سلام پیش کرتے ہیں۔‘‘