ڈی یو کے طلبہ اے بی وی پی کی نفرتی سیاست کو شکست دے کر این ایس یو آئی کے ’محبت کی دکان‘ کا انتخاب کریں گے

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 19, 2025368 Views


این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے کہا کہ ’’اے بی وی پی کی تاریخ ہمیشہ تشدد اور غنڈہ گردی کی رہی ہے، جس کی وجہ سے عام طلبہ اور خاص کر طالبات خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ورون چودھری / آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>ورون چودھری / آئی اے این ایس</p></div>

i

user

نئی دہلی: نیشنل اسٹوڈنٹس یونین آف انڈیا (این ایس یو آئی) نے دہلی یونیورسٹی اسٹوڈنٹس یونین (ڈوسو) کے صدر رونک کھتری کے دفتر میں کل (18 اگست) کو ہوئی توڑ پھوڑ کے واقعہ کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے اور اسے اے بی وی پی کی مایوسی کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔  این ایس یو آئی کے قومی صدر ورون چودھری نے کہا کہ ’’ہمارے ڈوسو صدر کے دفتر پر حملہ اے بی وی پی کے اصلی چہرے کو بے نقاب کرنے والا ایک بزدلانہ قدم ہے۔ اے بی وی پی کی تاریخ ہمیشہ تشدد اور غنڈہ گردی کی رہی ہے، جس کی وجہ سے عام طلبہ اور خاص کر طالبات خود کو غیر محفوظ محسوس کرتی ہیں۔‘‘

ورون چودھری کے مطابق ڈر و خوف پھیلانے کی یہ ان کی پرانی عادت ہے۔ گزشتہ انتخاب میں بھی انہوں نے ایسے ہی کوشش کی تھی، لیکن دہلی یونیورسٹی کے طلبہ نے ان کی نفرت کی سیاست کو مسترد کر دیا اور این ایس یو آئی کو تاریخی جیت دلائی۔ این ایس یو آئی صدر نے مزید کہا کہ ’’این ایس یو آئی طلبہ کے حقیقی مسائل: کفایتی فیس، وقت مقررہ پر اسکالرشپ، سماجی انصاف اور طالبات کی حفاظت کے لیے لڑ رہی ہے۔ جب اے بی وی پی خوف اور تقسیم کا ماحول پیدا کرتی ہے تو این ایس یو آئی ہر عام طالب علم کے ساتھ کھڑی رہتی ہے۔‘‘

ورون چودھری نے کہا کہ ’’ہم طلبہ کو یقین دلاتے ہیں کہ ہم ایک بار پھر دہلی یونیورسٹی میں ’محبت کی دکان‘ کھولیں گے۔ اس بار بھی ڈی یو کے طلبہ ڈر و خوف پر بہتر کو منتخب کریں گے۔ نفرت ہارے گی اور این ایس یو آئی کی محبت جیتے گی۔‘‘ ساتھ ہی این ایس یو آئی نے ایک بار پھر دہلی یونیورسٹی کے جامع اور جمہوری جذبے کو مضبوطی کے ساتھ بچانے کا عزم کیا اور کہا کہ وہ نفرت پھیلانے والی طاقتوں کا مقابلہ ہمیشہ محبت، اتحاد اور طلبہ کی یکجہتی سے کرے گی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...