
مہاراشٹر کی سیاست میں ایک نیا تنازع اس وقت کھڑا ہو گیا جب ریاست کے ڈپٹی چیف منسٹر اجیت پوار کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ اس ویڈیو میں وہ سولاپور ضلع کے مادھا تعلقہ کے کُردو گاؤں میں غیر قانونی مٹی کھدائی کے خلاف کارروائی کر رہی خاتون آئی پی ایس انجنا کرشنا سے مبینہ طور پر کارروائی روکنے کے لیے کہتے اور سخت لہجے میں بات کرتے ہوئے سنے گئے۔
ویڈیو میں اجیت پوار یہ کہتے ہوئے نظر آتے ہیں: “تم اتنی نڈر ہو؟ میں کارروائی کروں کیا؟” ان کا یہ جملہ اب سیاسی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔ مزید برآں وہ خاتون افسر سے ان کا فون نمبر طلب کرتے ہیں اور بعد میں ویڈیو کال پر بھی رابطہ کرتے ہیں۔ اس گفتگو کے دوران مبینہ طور پر پوار نے کہا کہ کارروائی فی الحال روک دی جائے اور متعلقہ تحصیلدار سے بات کی جائے۔





