ڈان 3 میں تین نسلوں کے ڈان کا امتزاج؛ امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ ایک ساتھ!

AhmadJunaidJ&K News urduSeptember 5, 2025390 Views


ممبئی: بالی ووڈ کی مقبول ترین فرنچائز ڈان ایک نئے تاریخی لمحے کی جانب بڑھ رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ رنویر سنگھ کی مرکزی اداکاری والی ڈان 3 میں امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان بھی خصوصی کیمیو کے ذریعے شامل ہو سکتے ہیں۔ اگر یہ منصوبہ حقیقت بن گیا تو یہ پہلا موقع ہوگا جب تین نسلوں کے ڈان – امیتابھ بچن، شاہ رخ خان اور رنویر سنگھ – ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔

فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر فرحان اختر نے اس سے قبل 2006 میں ڈان اور 2011 میں ڈان 2 بنائی تھی۔ دونوں فلموں میں شاہ رخ خان نے مرکزی کردار ادا کیا تھا، جو اصل میں 1978 کی سپرہٹ فلم ڈان کا ریمیک تھی۔ اس فلم میں امیتابھ بچن نے یادگار انداز میں ڈان کا کردار نبھایا تھا، جسے بعد میں شاہ رخ نے آگے بڑھایا۔ اب رنویر سنگھ فرنچائز کی نئی شکل میں سامنے آ رہے ہیں۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...