ڈالر کے مقابلے ہندوستانی کرنسی کو بڑا جھٹکا، 92 کی سطح پر پہنچا روپیہ

AhmadJunaidJ&K News urduJanuary 29, 2026361 Views


اس سال اب تک روپیہ تقریباً 2 فیصد کمزور ہو چکا ہے۔ وہیں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے ہندوستانی اشیا کی برآمدات پر بھاری ٹیرف عائد کیے جانے کے بعد سے روپیہ تقریباً 5 فیصد تک گر چکا ہے۔ انٹربینک مارکیٹ میں روپیہ 91.95 پر کھلا اور گر کر 92.00 تک پہنچ گیا جو اپنے پچھلی بند سطح سے 1 پیسہ کمزور رہا۔ بدھ کو روپیہ 31 پیسے گر کر 91.99 پر بند ہوا، جو اس کی اب تک کی سب سے کمزور کلوزنگ سطح ہے۔ اس سے پہلے 23 جنوری کو روپیہ انٹرا ڈے ٹریڈنگ میں بھی روپیہ 92.00 تک پہنچ گیا تھا۔

0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...