ڈالر کے مقابلے روپیہ 93 کی ریکارڈ نچلی سطح پر پہنچا

AhmadJunaidJ&K News urduMarch 20, 2026361 Views


تاریخی گراوٹ میں ہندوستانی روپیہ پہلی بار جمعہ کے روز ڈالر کے مقابلے 93 روپے کی سطح کو پار کر گیا۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملے کے بعد سے روپیہ 2 فیصد سے زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔

علامتی تصویر:25فروری 2026 کو سلی گڑی میں ایک شخص ہندوستانی روپے کے نوٹ گنتا ہوا۔ (فوٹو: پی ٹی آئی)

نئی دہلی:ہندوستانی روپیہ جمعہ (20 مارچ) کو پہلی بار ڈالر کے مقابلے 93 روپے کی سطح سے تجاوز کر گیا۔

یہ تاریخی گراوٹ خام تیل کی قیمتوں میں تیز اضافے اور بڑھتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کے درمیان سامنے آئی ہے، جو پہلے ہی ہندوستانی معیشت پر دباؤ ڈال رہا ہے۔

روپیہ تقریباً 0.7 فیصد گر کر امریکی ڈالر کے مقابلے 93.2750 تک پہنچ گیا۔ اس سے پہلے اسی ہفتے 18 مارچ کو یہ اپنے پچھلے ریکارڈ نچلی سطح 92.63 تک گر گیا تھا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق، روپیہ 92.92 پر کھلا تھا، اس کے بعد یہ 93 کی سطح کو پار کر گیا۔

امریکہ اور اسرائیل کے ایران پر حملے کے بعد سے روپیہ 2 فیصد سے زیادہ کمزور ہو چکا ہے۔ آبنائے ہرمز کے بند ہونے سے عالمی ایندھن کی سپلائی متاثر ہوئی ہے، جس کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں تیز اچھال آیا، اور اس کا براہ راست اثر روپے کی شرح تبادلہ پر پڑا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، مغربی ایشیا میں تیل کے بحران کے سبب غیر ملکی سرمایہ کاروں نے اس ماہ ہندوستانی شیئر بازار سے 8 ارب ڈالر سے زیادہ کی رقم نکاسی کی ہے، جو جنوری 2025 کے بعد سب سے بڑی نکاسی ہے۔

گزشتہ19مارچ کو غیر ملکی ادارہ جاتی سرمایہ کاروں نے خالص طور پر 7,558.19 کروڑ روپے کے شیئر فروخت کیے، جس سے روپے پر مزید دباؤ بڑھ گیا۔ سینسکس اور نفٹی 20 مارچ کو ہلکی ریکوری سے پہلے 21 ماہ کی نچلی سطح تک گر گئے تھے۔



0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...