چینی صدرشی جن پنگ نے ٹرمپ کو چین کا دورہ کرنے کی دعوت دی

AhmadJunaidJ&K News urduJuly 23, 2025359 Views


ٹرمپ نے امریکہ اور چین کے درمیان مستقل ٹیرف معاہدے تک پہنچنے کے لیے 12 اگست کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔ اس دوران انہیں چینی صدر شی جن پنگ نے مدعو کیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div><div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

user

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل  یعنی 22 جولائی کو کہا کہ شی جن پنگ نے انہیں دورہ چین کی دعوت دی ہے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ تجارتی اور سیکورٹی کشیدگی کے اس دور میں جلد ہی چین کا تاریخی دورہ کر سکتے ہیں۔ ٹرمپ اور شی جن پنگ کے معاونین نے اس سال کے آخر میں امریکی صدر کے دورہ ایشیا کے دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان ممکنہ ملاقات پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ٹرمپ نے شی جن پنگ سے ملاقات کے بارے میں یہ تبصرہ فلپائن کے صدر فرڈینینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات کے دوران کیا، ٹرمپ نے کہا کہ ’انہوں نے کامیابی کے ساتھ خود کو چین سے دور کر لیا ہے۔‘ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات برقرار رکھنا ٹھیک ہے۔ ٹرمپ نے امریکہ اور چین کے درمیان مستقل ٹیرف معاہدے تک پہنچنے کے لیے 12 اگست کی آخری تاریخ مقرر کی ہے۔

چین اور امریکہ کے درمیان جو مسائل پیدا ہو رہے ہیں ان میں روس کے لیے چین کی حمایت، فینٹا نل سے متعلقہ کیمیکلز کی تجارت اور علاقائی سلامتی کے خدشات شامل ہیں۔ خبر رساں ایجنسی کی  رپورٹ کے مطابق ٹرمپ اور  شی جن پنگ جنوبی کوریا میں ایشیا پیسفک اکنامک کوآپریشن سمٹ میں بھی ملاقات کر سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں چین کے خلاف اپنی بیان بازی میں نرمی کی ہے۔ چین کے وزیر تجارت وانگ وینتاؤ نے جمعہ یعنی 18 جولائی کو کہا کہ ان کا ملک امریکہ کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مستحکم بنیادوں پر لانا چاہتا ہے۔ اس کے علاوہ چین نے تین ستمبر کو بیجنگ میں منعقد ہونے والی دوسری جنگ عظیم کے خاتمے کی 80 ویں سالگرہ کی تقریبات میں بہت سے امریکی مہمانوں کو مدعو کیا ہے۔اس تقریب میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کی بھی شرکت کا امکان ہے۔

ٹرمپ نے تقریباً تمام غیر ملکی اشیا پر محصولات عائد کرنے کی کوشش کی ہے، جو ان کے بقول ملکی مینوفیکچرنگ کو فروغ دے گا۔ حال ہی میں امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بھی ملائیشیا میں ملاقات کی۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔




0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...