بہار اسمبلی انتخاب کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے آئندہ 31 جولائی کو چیف سکریٹری ایک اہم میٹنگ کرنے والے ہیں۔ وہ ترہُت ڈویژن کے تحت آنے والے سبھی ضلعوں کا جائزہ لیں گے۔ مظفر پور کو اس تجزیاتی میٹنگ کے لیے ہیڈکوارٹر کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے، جہاں سبھی ضلعوں کے ضلع مجسٹریٹ، ایس پی اور ایس ایس پی جمع ہوں گے۔
فی الحال یہ طے نہیں کیا گیا ہے کہ میٹنگ ورچوئل انداز میں ہوگی یا پھر چیف سکریٹری مظفر پور پہنچیں گے، جسے میٹنگ کے لیے ہیڈکوارٹر کی شکل میں منتخب کیا گیا ہے۔ اس میٹنگ کے لیے ضلع ڈپٹی الیکٹورل افسر نے ایس ایس پی، ایڈیشنل کلکٹر، اسسٹنٹ کمشنر (شراب بندی) سمیت 18 محکموں کے افسران سے رپورٹ مانگی ہے تاکہ اسے یکجا کر میٹنگ کے دوران پاور پوائنٹ پریزنٹیشن کے ذریعہ پیش کیا جا سکے۔
بتایا جا رہا ہے کہ میٹنگ میں مجموعی طور پر 32 ایجنڈے پر گفتگو ہوگی، جن کی پوری فہرست ہیڈکوارٹر کے ذریعہ ضلعوں کو بھیجی جا چکی ہے۔ متعلقہ محکموں کو وقت پر رپورٹ پیش کرنے کی گزارش کی گئی ہے۔ چیف سکریٹری کے ذریعہ 19 جون سے مختلف ڈویژن کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اب تک مگدھ، مونگیر، بھاگلپور، پورنیہ اور کوسی ڈویژن کا جائزہ مکمل ہو چکا ہے۔ اس کے بعد 31 جولائی کو تِرہُت، 7 اگست کو سارن اور آخر میں 14 اگست کو پٹنہ ڈویژن کا جائزہ کیا جائے گا۔
بہرحال، آئندہ 31 جولائی کو ہونے والی میٹنگ میں جن اہم ایجنڈوں پر گفتگو ہوگی، اُن میں سے کچھ اہم ایجنڈے ذیل میں پیش کیے جا رہے ہیں۔
-
اسمبلی انتخاب کے لیے اہلکاروں کے الیکشن سافٹ ویئر میں ڈاٹا انٹری کی موجودہ حالت۔
-
پولیس اہلکاروں کے فورس ڈیپلائمنٹ سافٹ ویئر میں ڈاٹا انٹری کی موجودہ حالت۔
-
سیویجل ایپ سے متعلق کی جانے والی کارروائی۔
-
پولنگ مراکز پر بنیادی سہولیات کی تعمیل۔
-
نیم فوجی دستوں کی رہائش اور نقل و حمل کی حالت۔
-
ماڈل کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کے کیسز کی تحقیقی حیثیت۔
-
شراب سے متعلق مقدمات پر کارروائی اور زیر التوا معاملوں کی تازہ ترین صورت حال۔
-
اسلحہ لائسنس اور دکانوں کی تصدیق۔
-
ضلع سطحی ڈیپلائمنٹ پلان کی تیاری۔
-
سیکٹر افسران، فلائنٹ اسکواڈ، اسٹیٹک سرویلانس ٹیم کی تشکیل کی تیاری۔
-
ضلع وار ہوائی اڈوں اور ہیلی پیڈ کی حالت۔
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔