چیف سلیکٹر کے طور پر اجیت اگرکر کی کارکردگی سے بی سی سی آئی مطمئن، مدت کار میں ایک سال کا کیا اضافہ

AhmadJunaidJ&K News urduAugust 21, 2025369 Views


بطور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کی مدت کار جون 2026 تک کے لیے بڑھا دی گئی ہے۔ اگرکر کے دور میں ٹیم انڈیا نے ٹی-20 عالمی کپ اور چمپئنز ٹرافی جیسے بڑے خطاب اپنے نام کیے ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>اجیت اگرکر (فائل)، تصویر @BCCI</p></div><div class="paragraphs"><p>اجیت اگرکر (فائل)، تصویر @BCCI</p></div>

i

user

ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ایشیا کپ 2025 کی ٹیم کا سلیکشن کرنے کے بعد ایک خاص تحفہ دیا ہے۔ بورڈ نے ان کی مدت کار ایک سال بڑھا دی ہے۔ دراصل سابق ہندوستانی تیز گیندباز اجیت اگرکر کو جون 2023 میں دو سال کے لیے ہندوستانی ٹیم کا چیف سلیکٹر بنایا گیا تھا۔

اجیت اگرکر نے کئی مرتبہ شاندار ٹیم کا انتخاب کیا ہے۔ ان کے ذریعہ منتخب کی ہوئی ٹیم نے ہی ٹی-20 عالمی کپ-2024 اور چمپئنز ٹرافی 2025 کو اپنے نام کیا تھا۔ اسی بہترین انتخاب کا انعام اگرکر کو ملا ہے اور اب وہ جون 2026 تک چیف سلیکٹر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی اگرکر ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کے پہلے چیف سلیکٹر بن گئے ہیں جنہوں نے معاہدے میں توسیع حاصل کی۔ اب تک کوئی بھی چیف سلیکٹر اپنی ابتدائی مدت کے بعد اس رول کو آگے جاری نہیں رکھ سکا تھا۔

جہاں ایک طرف بی سی سی آئی کی طرف سے اجیت اگرکر کو تحفہ دیا گیا ہے وہیں دوسری طرف سلیکشن کمیٹی میں شامل ایک قدرآور شخص کو ان کے عہدہ سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اگرکر کا معاہدہ آئی پی ایل-2025 سے پہلے ہی آگے بڑھا دیا گیا تھا۔ بی سی سی آئی کے افسر نے ایک بات چیت میں کہا، ’’ان کی مدت کار میں ہندوستانی ٹیم نے کئی خطاب جیتے اور ٹیسٹ اور ٹی-20 ٹیم میں بھی بہتر تبدیلی دیکھی گئی۔ اس لیے ان کا معاہدہ جون 2026 تک کے لیے بڑھا دیا گیا، انہوں نے کچھ مہینے پہلے ہی یہ آفر قبول کر لیا تھا۔‘‘

اجیت اگرکر کو اب ایک بڑی ذمہ داری سنبھالنی ہوگی۔ ایشیا کپ 2025 کے بعد اگلے سال آئی سی سی ٹی-20 عالمی کپ-2026 ہندوستان اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا شیڈول ابھی نہیں آیا ہے مگر ایسا مانا جا رہا ہے کہ وہ آئی سی سی ایونٹ فروری-مارچ میں ہو سکتا ہے۔ مدت کار بڑھائے جانے کے بعد اس ٹورنامنٹ کے لیے بھی اجیت اگرکر ہی ہندوستان ٹیم کا انتخاب کرتے ہوئے دکھائی دے سکتے ہیں۔

ٹیم انڈیا کی موجودہ سلیکشن کمیٹی میں اجیت اگرکر، ایس. ایس. داس، سبرتو بنرجی، اجے رترا اور ایس. شرتھ شامل ہیں۔ رپورٹ میں یہ مانا جا رہا ہے کہ ستمبر میں ہونے والی سالانہ جنرل میٹنگ کے بعد سلیکشن کمیٹی میں کچھ تبدیلی ہوگی۔ ستمبر 2021 میں شرتھ نے جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کے طور پر کام کیا تھا اور جنوری 2023 میں سینئر سلیکشن کمیٹی میں ان کو ترقی دی گئی تھی۔ حالانکہ ان کے اب چار سال پور ہو جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق بورڈ ان کی جگہ کسی نئے چہرے کو لا سکتا ہے۔


0 Votes: 0 Upvotes, 0 Downvotes (0 Points)

Leave a reply

Loading Next Post...
Search Trending
Popular Now
Loading

Signing-in 3 seconds...

Signing-up 3 seconds...